پنجاب میں حاملہ خواتین اور 2سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پنجاب کے 13 اضلاع میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کیلئے آغوش پروگرام شروع کر دیا گیا۔سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی،بھکر،سمیت پنجاب کے 13 اضلاع لیہ، کوٹ ادو،بہاولپور،تونسہ شریف،ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ،بہاولنگر،رحیم یار خان،ملتان اور لودھراں وغیرہ میں حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وارادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین رجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں ورنہ رقم حاصل نہیں کر سکیں گئیں۔جبکہ رجسٹرڈ خواتین ہر معائنہ پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لے کر آئیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک خواتین تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ جبکہ دیگر خواتین صرف بنیادی و دیہی مراکز صحت پراپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں اور آغوش کے تحت 38,000 روپے تک کی مکمل رقم حاصل کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت سے منسلک تمام معائنوں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔جبکہ رجسٹریشن سے مشروط 2000 روپے کی رقم دوران حمل کسی بھی مرحلہ پر رجسٹریشن کروانے پر ایک بار ادا کی جائے گی۔آغوش پرو گرام سے منسلک خواتین طبی معائنے کے بعد قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بغیر کسی کٹوتی کے رقم حاصل کر سکتی ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بیرون ملک روزگار کیلئے جانیوالے افراد کیلئے رجسٹریشن کروانا لازم قرار
بغیر رجسٹریشن کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی سمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے “پاک سکلز” کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہو گا۔ “پاک سکلز” ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔ بیرون ملک نوکری کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک روزگار کیلئے جانیوالے افراد کو اب “پاک سکلز” کے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروانا لازم ہوگا۔ بغیر رجسٹریشن کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی سمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے “پاک سکلز” کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہو گا۔ “پاک سکلز” ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔ بیرون ملک نوکری کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ جس میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات شامل ہیں۔ روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد کو “پاک سکلز” سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔
یہ اقدام انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک روزگار کیساتھ منسلک خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بھی بیرون ملک روزگار کیلئے سفر کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے نیا ضابطہ نافذ کیا تھا۔ جس میں انہیں گریڈ 18 یا 19 کے سینئر سرکاری افسر کے دستخط شدہ حلف نامہ پیش کرنا ہوگا۔ یہ حلف نامہ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ مسافر صرف مذکورہ روزگار کے مقام پر کام کرے گا اور غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کرے گا۔