لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔
پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔
اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔
حملے کے دوران ملزمان نے پولیو ورکرز کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیو ورکر پولیو ٹیم
پڑھیں:
لاہور ایئرپورٹ پر گجرات پولیس کا اہلکار ہتھیار سمیت گرفتار
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گجرات پولیس کے وردی پوش اہلکار کو ہتھیار سمیت حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق اہلکار ابن علی سادہ کپڑوں میں ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوا اور بعد ازاں وردی پہن کر اسلحہ اپنے ساتھ لگایا جس کے بعد اے ایس ایف نے مشتبہ حرکات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار اہلکار کے قبضے سے ایم پی فائیو گن اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکار کو ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اہلکار اپنے عزیز و اقارب کو لینے کے لیے ایئرپورٹ آیا تھا۔ ایئرپورٹ پولیس نے تصدیق کے لیے گجرات پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تصدیق کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔