ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔ڈھوک سلطان میں کنوؤں کی کھدائی سے 1400 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، کنوئیں سے روزانہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس،15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہوگی، کھدائی پی پی ایل نے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کی ہے۔پی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ڈھوک سلطان تین کنوئیں میں پی پی ایل پچھہتر فیصد کا حصہ دار ہے۔ کنوئیں سےقدرتی گیس سوئی نادرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔ تیل و گیس ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی۔
27 ویں ترمیم 1973 کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ہے، مونس الہیٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد معاشی استحکام کی علامت بن رہا ہے۔