Daily Mumtaz:
2025-11-16@08:39:25 GMT

میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج

میکسیکو میں عدم تحفظ اور بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق جین زی گروپ نے پچاس سے زیادہ شہروں میں احتجاج کی کال دی ہے۔

میکسیکو سٹی میں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، سکیورٹی رکاوٹیں عبور کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل برسادیے جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جین زی کے احتجاج کو بیرونی فنڈنگ سے ہونے والا مخالفین کا سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا

آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحیی آفریدی کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔اپنے استعفے میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر سنگین حملہ ہے،27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنادیا ہے۔27 ویں ترمیم نے ہماری آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے: خواجہ آصف قومی اسمبلی تینوں مسلح افواج کیلئے نئے ضابطوں کی منظوری دیگی چیف جسٹس نے آئینی ترمیم پر غور کیلئے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا پنجاب حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم حکومت کااسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو میں بدعنوانی کیخلاف ‘جین زی’ کا احتجاج، پولیس کیساتھ شدید جھڑپیں
  • حنظلہ گروپ کے ہیکرز نے 9 صہیونیوں کی معلومات افشا کر دیں
  • میکسیکو میں جین زی کا ملک گیر احتجاج، بدامنی اور بدعنوانی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کو واک کریں گے
  • آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء کا عدالتی احاطے میں احتجاج
  • ملتان، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج
  • بلوچستان اسمبلی: کم عمری کی شادیوں کے خلاف بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج
  • کیا پی ٹی آئی 24 نومبر کو احتجاج کرے گی؟
  • آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفی دے دیا