میکسیکو میں جین زی کا ملک گیر احتجاج، بدامنی اور بدعنوانی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
میکسیکو میں ہزاروں افراد ہفتے کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے، جو بڑھتے ہوئے جرائم، بدعنوانی اور حکومتی عدم احتساب کے خلاف جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے۔
مظاہروں میں مختلف عمر کے شہریوں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیئر کارکنان اور حال ہی میں قتل ہونے والے میچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج: پارلیمنٹ نذر آتش، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد فوج میدان میں آگئی
میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی باڑ توڑ دیے، جہاں صدر کلاودییا شین باؤم رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی، جس میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
حکام کے مطابق 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں 40 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 20 عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ کم از کم 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر پتھراؤ بھی کیا اور کئی نوجوانوں کو زوکالو پلازا سے زبردستی باہر نکالا۔
یہ بھی پڑھیے: صرف 6 مہینے حکومت میں رہیں گے نئی نیپالی وزیراعظم نے ہلاک مظاہرین کو قرار دیدیا
احتجاج کے منتظمین میں شامل کچھ جین زی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ہفتے کے آغاز میں مظاہروں سے لاتعلقی ظاہر کردی تھی، جبکہ سابق صدر وَسینٹے فاکس اور ارب پتی کاروباری شخصیت ریکارڈو سالیناس پلیئیگو نے احتجاج کی حمایت میں بیانات دیے۔ صدر شین باؤم نے الزام لگایا کہ دائیں بازو کی جماعتیں نوجوانوں کی تحریک میں مداخلت کی کوشش کر رہی ہیں۔
دنیا بھر میں اس سال جنریشن زی نے بدعنوانی، عدم مساوات اور جمہوری زوال کے خلاف احتجاج منظم کیے ہیں، جن میں نیپال اور مڈغاسکر کے بڑے مظاہرے نمایاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج جنریشن زی جین زی میکسیکو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میکسیکو
پڑھیں:
توہین مذہب کیس، ایمان مزاری کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات میں ٹرائل کورٹ کے ججز کو دباؤ اور خوف کے باعث ملزمان کو کیس ثابت ہوئے بغیر سزائیں سنانے کے بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام احمد کی ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے فیصلے میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری نے اس عدالت کے کسی جج کا نام نہیں لیا۔