لاہور (لیڈی رپورٹر) فیصل چوک پر نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث چوک ایک جانب سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی خرم چیمہ کی سربراہی میں موقع پر موجود ہے۔ نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا معاملہ پنجاب لیول کا ہے اور وزیراعلیٰ ہی ہمارے مطالبات تسلیم کر سکتی ہیں۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، دھرنا جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اب ہیوی ٹریفک کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت صرف رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی، جب کہ دن کے اوقات میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین چوک انڈر پاس کی تعمیر، اسلام آباد پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام بس اڈہ مالکان اور منیجران کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی مقررہ اڈوں کے علاوہ کسی اور جگہ مسافروں کو نہیں بٹھا یا اتار سکے گی، جبکہ بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے بغیر سوار نہیں کریں گے۔

سامان بردار گاڑیوں (ٹرکوں) کے مالکان و منیجران کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس اسلام آباد ٹریفک

متعلقہ مضامین

  • رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
  • انوکھا دھرنا: جب اصولوں کی جدوجہد نے 3600 ارب بچا لیے
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
  • وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • لاہور،نابینا افراد مطالبات کی عدم منظوری پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  • ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری
  • لاہور، حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب، ماہانہ 12 ہزار روپے ملیں گے