بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہاکہ یہ بل غیر مناسب ہے اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔ تمام ہنگامے کے باوجود ایوان نے بل کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کا احترام کرتی ہے، لیکن قانون سازی آئینی اختیار کے تحت حکومت کا حق ہے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کردیا، مزاحمت کا اعلان

اسپیکر نے اپوزیشن کے غیر پارلیمانی الفاظ کو کارروائی سے خارج کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس 17 نومبر تک ملتوی کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن احتجاج بل منظور بلوچستان اسمبلی کم عمری کی شادی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن احتجاج بلوچستان اسمبلی کم عمری کی شادی وی نیوز بلوچستان اسمبلی

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کا 27ویںآئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اپوزیشن نے آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمعہ کے روز مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے گا،ذرائع

اپوزیشن نے اتحاد سے متعلق ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دیں، اپوزیشن نے پہلے ہی آئینی ترامیم کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی کی بلوچستان اسمبلی کے چائلڈ میرج بل پر تنقید
  • بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کیخلاف بل منظور
  • اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ کا اعلان کردیا
  • بلوچستان اسمبلی میں کمسنی کی شادی کی ممانعت کا بل منظور
  • بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور
  • قومی اسمبلی: بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، اذانیں دینا شروع کردیں
  • اپوزیشن اتحاد کا 27ویںآئینی ترامیم کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
  • سینٹ سے منظوری کے بعد 27ویں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش: اپوزیشن کا احتجاج
  • ۔27 ویں ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش ۔اپوزیشن کا احتجاج ،نامنظور کے نعرے ، کارروائی ملتوی