جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فوٹو آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا گیا تھا، بھارت کے خلاف جنگ میں اللّٰہ نے پاکستان کو سر بلند کیا ہے۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ظہرانے اور انہیں نشانِ امتیاز عطاء کرنے کی تقریب میں نمائندہ ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلمان جب اللّٰہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللّٰہ دشمن پر اس کی پھینکی ہوئی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں، اللّٰہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ فوج اللّٰہ کی فوج ہے، ہمارے سپاہی اللّٰہ کے نام پر لڑتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-8
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔