فلپائن اشتعال انگیزی سے باز رہے،چین نے کی تنبیہ کر دی، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرۂ چین میں اشتعال انگیز اقدامات اور کشیدگی میں مزید اضافے سے فوراً گریز کرے۔
خبرایجنسی کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی نے یہ بیان فلپائن کی جانب سے علاقے سے باہر کے ممالک کے ساتھ کیے جانے والے مبینہ “مشترکہ گشت” کے تناظر میں دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ سرگرمیاں خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ بیان کے اختتام میں چین نے زور دیا کہ خطے کا امن برقرار رکھنے کے لیے فلپائن کو ’’ذمہ دارانہ طرزِ عمل‘‘ اختیار کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر گفتگو
فائل فوٹو۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں غزہ کیلئے جاری امن کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔