شکرگڑھ: بابا گرو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج ختم ہوگئیں۔
دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 2 ہزار بھارتی یاتری بس کے ذریعے گوردوارہ روہڑی صاحب روانہ ہوگئے، بھارتی یاتری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ یاتری لاہور میں دو روز قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس بھارت جائیں گے۔
اختتامی دعا میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتریوں نے شرکت کی۔ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کھلنے اور پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی دعائیں کیں۔
ادھر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو بےحد سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جہاں انہیں بےپناہ محبت اور عزت ملی۔
جتھہ لیڈر سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کبھی نہیں بھولیں گے۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اور دربار انتظامیہ نے مہمانوں کو الوداع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یاتریوں نے
پڑھیں:
پاکستان ، سری لنکا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔
تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔