کراچی: الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کا آٹھواں اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
( رپورٹ : مقصواحمد خان)کراچی کے نامور تعلیمی ادارے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام منعقدہ آٹھواں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، 28 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شہر کے 70 مختلف تعلیمی اداروں سے ساڑھے سات ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے 18 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب بھی انتہائی شاندار رہی، جس میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی میسر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق، ڈی ایس او اسماعیل شاہ، فرید علی، اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی، شرکاء کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
اپنے خطاب میں منور علی میسر نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر اس نوعیت کے اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان فروغ پاتا ہے۔
الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر کاشان اقبال نے کہا کہ الفا اسپورٹس فیسٹیول اب کراچی کے تعلیمی اداروں میں سب سے مقبول ایونٹ بن چکا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد طلبہ میں صحت مند مقابلے کا جذبہ، ٹیم ورک اور ہار جیت کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہے، جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔
ڈین صائمہ رضا نے خواتین طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ طالبات بھی مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فیسٹیول کا ٹائٹل الفا ایجوکیشن نیٹ ورک نے اپنے نام کیا، کراچی گرامر اسکول نے دوسری پوزیشن جبکہ نیکسر کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مہمانِ خصوصی منور علی میسر نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 75 ہزار روپے، اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔
ایونٹ میں آرچری، روئنگ، کرکٹ، فوٹسال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ڈاج بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، اسکریبل، اور شطرنج سمیت دیگر کھیل شامل تھے۔
فیسٹیول کی کامیابی میں سینئر اسپورٹس مینیجر ماجد رسول، نجمہ غیاث اور نیٹ ورک کے کوچز نے بھرپور کردار ادا کیا اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپورٹس فیسٹیول
پڑھیں:
سکھر ،این سی ایچ ڈی کے بیسک ایجوکیشن اساتذہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار