پی آئی اے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: خواجہ آصف نے یومیہ آمدن بھی بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا
انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے گزشتہ عرصے میں نمایاں بہتری دکھائی ہے، اور حکومت ان کی کوششوں اور منافع بخش اقدامات کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ 3 روز میں پی آئی اے کی یومیہ اوسط آمدنی 60 کروڑ روپے رہی، جو معمول کے شیڈول کے تحت چلنے والی پروازوں سے حاصل ہوئی۔
انہوں نے خبردار کیاکہ بے بنیاد اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والے دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ 5 برسوں میں حکومت نے قومی ایئرلائن کی بحالی کے لیے مسلسل محنت کی ہے، جس کے نتیجے میں اب ملک کے اندر تمام پروازیں باقاعدگی سے جاری ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ پی آئی اے بین الاقوامی سطح پر بھی فعال ہے اور ٹورنٹو، مانچسٹر، پیرس اور خلیجی ممالک کے روٹس پر تسلسل سے پروازیں چلا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم
انہوں نے کہاکہ چین اور مشرقِ بعید کے لیے پروازیں معمول کے مطابق ہیں، جبکہ مستقبل قریب میں یورپ اور شمالی امریکا کے مزید روٹس شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور اس پر کام جاری ہے، اس سے قبل کم بولی ملنے سے کی وجہ سے نجکاری کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پروپیگنڈا پی آئی اے خواجہ آصف قومی ایئر لائن نجکاری وزیر دفاع وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پروپیگنڈا پی ا ئی اے خواجہ ا صف قومی ایئر لائن نجکاری وزیر دفاع وی نیوز پی ا ئی اے پی آئی اے کے مطابق
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔