بھارتی کرکٹر نے مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بھارت(ویب ڈیسک) فرسٹ کلاس میچ کے دوران آکاش کمار چوہدری نامی بیٹر نے مسلسل 8 چھکے لگانے کے بعد 11 گیندوں پر نصف سنچری بناکر ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق آکاش کمار چوہدری فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔
بھارتی بلے باز نے مسلسل 8 چھکوں کی مدد سے انجام دیا اور صرف 11 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
دراصل، آکاش چوہدری بلے باز نہیں بلکہ فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے رنجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں اروناچل پردیش کے خلاف سورت ایک میچ کے دوران یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب میگھالیہ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 576 رنز بنا چکی تھی۔
فاسٹ باؤلر آکاش چوہدری نمبر 8 پر بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے اپنی اننگز کا آغاز ایک ڈاٹ اور 2 سنگلز سے کیا، اس کے بعد لیفٹ آرم اسپنر لیمر ڈابی کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگا دیے، یوں وہ ان عظیم کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہو گئے جنہوں نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگائے تھے جن میں صرف گیری سوبرز اور روی شاستری شامل ہیں۔
آکاش چوہدری نے اگلے اوور میں آف اسپنر ٹی این آر موہت کی لگاتار 2 گیندوں پر چھکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور یوں انہوں نے لیکاسٹرشائر کے وین وائٹ کا 2012 میں ایسیکس کے خلاف بنایا گیا 12 گیندوں پر نصف سینچری کا ریکارڈ ایک گیند سے توڑا۔
25 سالہ آکاش چوہدری کے باؤلنگ میں بھی اعدادوشمار شاندار ہیں وہ 87 وکٹیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 37 وکٹیں لسٹ-اے میچوں میں اور اور 28 وکٹیں ٹی20 مقابلوں میں لے چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا کاش چوہدری فرسٹ کلاس گیندوں پر اوور میں
پڑھیں:
خیرپور : کالج آف ایگری کلچر میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع – طالبات کے لیے 100 فیصد فیس میں رعایت خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز، جو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کا ذیلی (Constituent) کالج ہے، نے تعلیمی سال2025-26ء کے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے آن لائن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر 2025ء تک بڑھا دی ہے، جبکہ انٹری ٹیسٹ 23 نومبر 2025ء کو حسبِ شیڈول منعقد کیا جائے گا کالج کے پبلک ریلیشنز آفیسر کے مطابق داخلے درج ذیل شعبہ جات میں جاری ہیں ایگریکلچرل انجینئرنگ بی ایس سی (ایگری) آنرز بایوٹیکنالوجی ہارٹیکلچر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سافٹ ویئر انجینئرنگ انوائرمنٹل سائنس انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچرپی آر او کے مطابق طالبات کے لیے 100 فیصد فیس میں رعایت دی گئی ہے۔