Jasarat News:
2026-07-24@02:45:04 GMT

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم: بھارتی بلے باز کا لگاتار 8 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم: بھارتی بلے باز کا لگاتار 8 چھکے مار کر عالمی ریکارڈ

‍‍‍‍‍‍

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عالمی کرکٹ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جہاں ایک بھارتی کرکٹر اَکاش کمار چودھری نے بلے بازی کی تاریخ کو از سر نو لکھ دیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آکاش کمار چودھری نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک میچ میں لگاتار آٹھ چھکے لگانے کا ناقابلِ تصور کارنامہ انجام دے کر کرکٹ کے دو لیجنڈز سر گارفیلڈ سوبرز اور روی شاستری کا دہائیوں پرانا ریکارڈ پاش پاش کر دیا ہے۔

یہ حیران کن اور جارحانہ اننگز صرف ایک نیا ریکارڈ نہیں بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین نصف سنچری کا باعث بھی بنی۔

یہ غیر معمولی بیٹنگ پرفارمنس بھارت میں جاری معروف رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران دیکھنے میں آئی۔ یہ میچ ریاست گجرات کے شہر سورت میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ دوسرے دن جب میگھالیہ کی ٹیم 576 کے مجموعی اسکور پر چھ وکٹیں گنوا چکی تھی، تو 25 سالہ اَکاش کمار چودھری آٹھویں نمبر پر بلے بازی کے لیے کریز پر اترے۔

ابتدائی چند گیندوں پر دو سنگل رنز لے کر اپنی آنکھیں جمانے کے بعد اَکاش نے اروناچل پردیش کے بائیں ہاتھ کے اسپنر لیمار دابی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے دابی کے ایک ہی اوور کی تمام چھ گیندوں کو باؤنڈری سے باہر پھینکتے ہوئے لگاتار چھ چھکے رسید کر دیے، جس نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کو دنگ کر دیا۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2025/11/indian-player.mp4

یہ ایسا کارنامہ ہے جو اس سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ کی طویل تاریخ میں صرف دو عظیم کھلاڑیوں کے حصے میں آیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گارفیلڈ سوبرز نے 1968 میں اور بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے 1985 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاہم اَکاش چودھری کی برق رفتاری یہاں نہیں رکی۔ اگلے ہی اوور میں جب اروناچل پردیش کے آف اسپنر ٹی این آر موہت گیند کرانے آئے تو اَکاش نے ان کی ابتدائی دو گیندوں پر بھی دو مزید فلک شگاف چھکے لگا دیے، یوں انہوں نے چھکوں کی تعداد کو لگاتار آٹھ تک پہنچا دیا۔

اس کے ساتھ ہی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل آٹھ چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے اور واحد کھلاڑی بن کر کرکٹ ریکارڈز میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا گئے۔

اس تباہ کن بیٹنگ کے نتیجے میں اَکاش چودھری نے صرف 11 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ کی سب سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

ان کے اس غیر معمولی کھیل کے بعد میگھالیہ کی ٹیم نے 629 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور اَکاش چودھری محض 14 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

اس اننگز میں زیادہ تر رنز چھکوں کی مدد سے بنے، جس نے نہ صرف میگھالیہ کی ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن فراہم کی بلکہ کرکٹ کے مداحوں کو ایک یادگار کارکردگی بھی فراہم کر دی۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فرسٹ کلاس کرکٹ کی گیندوں پر

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے