لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا۔برطانیہ سے وطن  واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع  پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم  منیر  سے زیادہ  اس کا حقدار  اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔

 ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ  یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ  سے پوری دنیا  آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالیٰ  بینظیربھٹو کے  درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔

وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز کا کہنا فیلڈ مارشل عاصم کا کہنا تھا کہ

پڑھیں:

جنگ مسلط کرنے والوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا؛ فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے خلاف  فتح نصیب ہوئی، اللہ تعالی کی طرف سے فتح  نصیب ہوئی ہے ۔  فیلڈ مارشل نےغزوہ احد سے متعلق بات کی اور قرآنی آیات کاحوالہ دیا۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

صدر آصف  علی زرداری اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کے درمیان طویل گفتگو ہوئی ۔

بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو بھی  ایوان صدر میں  موجود تھے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
  • سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیاجائے جیسا مئی میں دیا تھا:فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • جنگ مسلط کرنے والوں کواسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا؛ فیلڈ مارشل
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات