پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پراردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا، ایوان صدر کے بیان کے مطابق وفاقی وزرا، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔ صدر زرداری نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سٹریٹجک جہت دے گا، پاکستان اور اردن کے تعلقات تاریخی برادری، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالہ دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور شاہ عبداللہ دوم نے گرم جوشی سے مصافہ کیا۔ استقبالیہ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ شاہ عبداللہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان پر آئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک وقوم کیلئے دعا مانگی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا، شاہ عبداللہ دوم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تعارف کرایا۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کی بدولت مثبت رجحانات اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کے درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار، حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار ہر دِن بہتر ہو رہی ہے جس کے شواہد بھی کاروباری برادری اور قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ہونے والی ٹیرف اصلاحات کا کوئی منفی اثر ریونیو وصولی پر مرتب نہیں ہوا بلکہ درآمدی سطح پر ڈیوٹیوں اور ٹیکس کی وصولی میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ یہ اضافہ قابل ڈیوٹی مصنوعات کی مقدار میں صرف 3.
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کے درمیان تعاون کا معاہدہ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ جس کے مطابق پاکستان اور اردن کے درمیان ثقافتی پروگرام ، یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو اور مطالعہء پاکستان کی چیئرز کا قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر سائن ہوئے۔ادھر اے پی پی کے مطابق شہباز شریف نے قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور بہترین کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کرکٹ نے ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی شرکت دونوں ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اردن کے شاہ عبداللہ دوم پاکستان اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے دونوں رہنماو ں نے محمد شہباز شریف شہباز شریف نے کے حوالے سے پاکستان کے کے درمیان کے مطابق نے والی کے ساتھ نے کہا دوم کا
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔