میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
امریکی ریاست میکسیکو میں ہزاروں افراد نے کرائم، کرپشن اور عدم سزا پر بڑھتی تشویش کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ یہ مظاہرے جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے جن میں مختلف عمر کے افراد، اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ سینیئر کارکن اور حال ہی میں قتل ہونے والے مچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جنریشن زی‘ کی بغاوت، نیپال کا سبق جو ہمیں بھی سیکھنا چاہیے
میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش افراد نے نیشنل پیلس کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں گرادیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔
پبلک سیفٹی سیکریٹری پابلو وازکیز کے مطابق احتجاج کے دوران جھڑپوں میں 100 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 40 کو اسپتال لے جانا پڑا، اس دوران 20 عام شہری بھی زخمی ہوئے۔ حکام نے 40 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں احتجاج کا دائرہ بڑھ گیا، مظاہروں کو سختی سے کچلا جائیگا، صدر ٹرمپ
مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شیلڈز اور پتھروں سے نوجوان مظاہرین کو نشانہ بنایا، کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں مارچ میں شریک ڈاکٹرز اور ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ پولیس نے زوکالو پلازا میں مظاہرین کا تعاقب کرکے انہیں منتشر بھی کیا۔
یہ احتجاج جنریشن زی میکسیکو نامی گروپ نے منظم کیا تھا جس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے اور میکسیکو کے ان نوجوانوں کی نمائندگی کرتا ہے جو تشدد، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے تنگ آچکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج امریکا پولیس جنریشن زی جھڑپیں زخمی کرپشن میکسیکو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پولیس جھڑپیں میکسیکو
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔