معروف ماہر تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا فارمن کرسچن کالج میں تاریخ کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، مرحومہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سابق پرنسپل بھی رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا پنجاب کی نگران صوبائی وزیر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، عارفہ سیدہ زہرا قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

مرحومہ اردو زبان، ادب اور جنوبی ایشیائی معاشرتی امور پر گہری بصیرت رکھتی تھیں،  صدر مملکت اور علمی و ادبی حلقوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ایک پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک روشن مثال قائم کی، مرحومہ کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا

پڑھیں:

قبا آڈیٹوریم میں تعزیتی اجتماع،کاشف شیخ و دیگر کی اسداللہ بھٹو سے تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-1

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کے چھوٹے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ حزب اللہ بھٹو اینگرو کمپنی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بھی اسداللہ بھٹو کی بھاوج کی وفات پر ان کے دفتر پہنچ کر تعزیت اور درجات بلندی کی دعا کی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
  • علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں
  • زبان کسی قوم کے ایمان، تاریخ اور تہذیب کی امین ہوتی ہے، علامہ جواد نقوی
  • مشرق وسطیٰ میں نئی تبدیلیاں
  • زباں فہمی268 اہلِ زبان
  • قبا آڈیٹوریم میں تعزیتی اجتماع،کاشف شیخ و دیگر کی اسداللہ بھٹو سے تعزیت
  • بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں