تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 212رنز کا ہدف دےدیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیے، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں، فہیم اشرف اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک شکار کیا۔
اس سے قبلراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم میں فخر زمان، حسیب اللہ خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) اور فیصل اکرم اور صائم ایوب کی جگہ حسیب اللہ خان کو شامل کیا گیا ہے۔اسپنر ابرار احمد کی جگہ فیصل اکرم ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نسیم شاہ کی جگہ شاہین شاہ آفریدی واپس آئے ہیں جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو ایک اضافی فاسٹ باؤلر میسر ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، کامیّل مشارہ، کُسال مینڈس (کپتان)، سدیرا سمارا وکرما، پَون رتنائیکے، جنتھ لیانگے، کامنڈو مینڈس، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشن، ایشان مالنگا اور جیفری وینڈرسی، پَون رتنائیکے ڈیبیو کر رہے ہیں، لنکن فاسٹ بولرز کو آرام دیا گیا ہے، حسن رسنگا ٹیم میں نہیں، تھیکشانا واپس آئے ہیں اور جیفری وینڈر سی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہین شاہ ا فریدی ٹیم میں میچ میں کی جگہ
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، فوٹو / پی آئی ڈیاردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللّٰہ کا استقبال کیا۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، وفاقی وزراء، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی اسٹریٹجک جہت دے گا، پاکستان اور اردن کے تعلقات تاریخی برادری، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق شاہ عبداللّٰہ کی شہباز شریف کے ساتھ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات ہوگی، دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔