اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر اراکین شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں 27 ویں آئنی ترامیم پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے باہر اور اندر کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نےمنظور کرلیا، وفاقی وزیرقانون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کو منظور کر لیا، مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اب چند تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔ خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی اور ایم کیو ایم و باپ پارٹی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اے این پی اور باپ پارٹی اپنی تجاویز کے سلسلے میں اپنی قیادت سے مشاورت کریں گی، اسی لیے اجلاس میں وقفہ دیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ میں شامل 49 ترامیم منظور کر لی ہیں، جبکہ اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر اضافی وقت طلب کیا گیا ہے۔
ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظور کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔