سوات، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات (صباح نیوز) سوات میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ کانجو کی حدود میں ننگولئی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ کارروائی میں سوات پولیس، ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پاک آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا اور مشکوک افراد کی نشاندہی کرنا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ ضلع میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور پاک ا رمی
پڑھیں:
آئی آر ایس پشاور اور سراپا کا باہمی تعاون کا معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور( کامرس ڈیسک) ) تعلیم و تحقیق کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سینٹر فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ پالیسی اینالیسس (سراپا) اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) پشاور کے مابین گزشتہ روز مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔آئی آر ایس کے دفتر پشاور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ڈائریکٹر آئی آر ایس ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور ڈائریکٹر سراپا صاحبزادہ وسیم حیدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس یادداشت کے تحت دونوں اداروں نے تعلیمی تحقیق، پالیسی سازی، اور تعلیمی اشتراک کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔اس شراکت داری کا مقصد شواہد پر مبنی تعلیمی پالیسیوں کا فروغ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی تکمیل، سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد، اور دونوں اداروں کے مابین علم و تجربے کے تبادلے اور طلبہ کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ڈائریکٹر سراپا وسیم حیدر نے کہا کہ یہ مشترکہ معاہدہ پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ و تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ان کی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔