Daily Sub News:
2025-11-10@12:20:32 GMT

معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)معروف پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئی ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ نگار، ٹی وی ڈرامہ سیریل کے مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اصغر ندیم سید نے عارفہ سیدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال لاہور میں ہوا، اِن کی کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا تھا، انہوں نے ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔
عارفہ سیدہ 1986ء تا 2009ء تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل رہیں۔ وہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں۔
عارفہ سیدہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کاڈاکٹر عارفہ سیدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
— صدر مملکت آصف علی زرداری نے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک روشن مثال قائم کی۔انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور علمی برادری کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کا معروف ادیبہ و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر اظہارِ افسوس
ووزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف ماہرِ تعلیم اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ ثقافت نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات علمی، ادبی اور فکری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی علم و تحقیق اور انسانی خدمت کے میدان میں خدمات کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی زبان کے فروغ اور فکری بالیدگی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اورنگزیب خان کھچی نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور علمی حلقوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔وزیرِ ثقافت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی فکری اور تعلیمی میراث نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرے گی اور ان کے کام کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم نمبرز پورے ہوگئے ہیں، اب ایمل ولی کیا کریں گے؟خاتون صحافی کے سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کیا جواب دیا؟ جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے سینیٹ کا اجلاس جاری، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا ستائیسویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا

پڑھیں:

یونیورسکو کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کی عالمی فورم میں نمائندگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسکو پاکستان نے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کو قازقستان کے شہر الماتی میں منعقدہ بین الاقوامی فورم "MIL Bridge Central Asia: Regional Solutions for Global Media and Information Literacy (MIL) Challenges" میں شرکت کے لیے نامزد کیا۔

یہ فورم 30 اکتوبر 2025 کو یونیورسکو الماتی ریجنل آفس اور میڈیا نیٹ انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، کرغزستان اور پاکستان کے ماہرین اور عملی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد خطے میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (MIL) کے فروغ، تنقیدی سوچ کے استحکام اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

پاکستان، سری لنکا ، زمبابوے کرکٹ سیریز ، سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب

پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی نے اس موقع پر یونیورسکو کے اشتراک سے اپنے منصوبے "Strengthening the Media and Information Literacy (MIL) Policy Framework in Pakistan" پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان میں MIL کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات جیسے کہ کثیر اسٹیک ہولڈر مشاورت، نوجوانوں کی شمولیت پر مبنی پروگرامز، اور پالیسی ڈائیلاگز پر بھی روشنی ڈالی، جن کا مقصد ڈیجیٹل لچک اور باشعور شہری شرکت کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت Global MIL Week 2025 منایا جا رہا ہے، جس کا موضوع ہے:“Minds Over AI – MIL in Digital Spaces”
اس سلسلے میں الماتی کا یہ علاقائی ورکشاپ عالمی سطح پر اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی (MIL) کس طرح معاشروں کو ڈیجیٹل تبدیلی، شمولیت، اور باشعور فیصلوں کے عمل میں مدد دے سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیئے،پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معروف ماہرِ تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
  • معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
  • ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں
  • وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
  • مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال، وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
  • جدید طبی تحقیق پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد
  • بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • یونیورسکو کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی کی عالمی فورم میں نمائندگی