اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

این اے 18 ہری پور، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 96 فیصل آباد اور این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، 115 اور 116 فیصل آباد جبکہ پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفرگڑھ پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

این اے 18 ہری پور میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال چوہدری کا آزاد امیدوار نواب شیر سے بڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد ہی کے حلقہ 104 میں ن لیگ کے راجا دانیال اور چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں، یہ نشست حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی پر خالی ہوئی۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان ترجمان پنجاب حکومت کوثر کاظمی کے چیلنج سے بھاگ گئے

زرتاج گل کی نااہلی سے خالی این اے 185 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ن لیگ کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ میں کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔عام انتخابات میں این اے 129 لاہور میں میاں محمد نعمان آج پھر قسمت آزما رہے ہیں، ان کا مقابلہ حماد اظہر کے بھانجے ارسلان احمد سے ہوگا، یہ نشست میاں اظہر کی وفات پر خالی ہوئی۔

ضمنی انتخاب میں 2 ہزار 792  پولنگ اسٹیشنوں میں سے 408 کو انتہائی حساس اور ایک ہزار 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا گیا، سیکیورٹی کے لیے 20 ہزار سے زائد افسران اور اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔کئی مقامات پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں،موقع ملا تو تمام اختیارات گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144 اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسمبلی کے فیصل آباد ن لیگ کے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن