فواد خان کی مداحوں سے محبت کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، فواد خان کے مداحوں کے اعتراف پر ماہرہ خان آبدیدہ ہو گئیں۔
پاکستانی ٹی وی کے خوبصورت جوڑے کے طور پر پہچانے جانے والے ان دونوں فنکاروں نے ہمسفر سے شہرت کی وہ بلندی چھوئی جس نے ناصرف ڈرامہ انڈسٹری کو نئی زندگی دی بلکہ انہیں سپر اسٹار کا درجہ بھی دلایا۔
دونوں اداکار اب ایک بار پھر فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئیں گے، جو 28 نومبر 2025ء کو ریلیز ہو رہی ہے، فلم کی پروموشن کے سلسلے میں فواد اور ماہرہ مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور حال ہی میں وہ دبئی میں میڈیا و فینز سے ملے۔
اسی دوران ایک جذباتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب فواد خان نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ عرصے میں کچھ مشکل وقت دیکھا ہے، لیکن ان کے مداح مسلسل ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہوتا، اس لیے شاید میں ہر بار شکریہ ادا نہ کر پاؤں، مگر میں اپنے مداحوں کی محبت اور وفاداری کا بہت شکر گزار ہوں۔
فواد خان کی اس بات پر ان کی دیرینہ دوست ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ماہرہ فواد کی باتوں سے متفق دکھائی دیں اور واضح طور پر نظر آیا کہ وہ اپنے دوست کے لیے مداحوں کی محبت سے کتنی متاثر ہوئیں۔
اس جذباتی لمحے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں فنکاروں کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔
ایک مداح نے لکھا کہ دونوں کو جذباتی ہوتا دیکھ کر دل بھر آیا، دوسرے نے کہا کہ فواد کے لیے بےحد محبت، یہ لمحہ بہت خاص تھا، ایک اور نے ماہرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان واقعی فواد خان کی اصل دوست ہیں۔
دونوں اسٹارز کی دوستی اور ایک دوسرے کے لیے احترام نے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہرہ خان فواد خان کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام
پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی حکومت کی پاک بھارت جنگ سے متعلق امریکی کانگریس کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کیا۔عالمی جریدے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں جھڑپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کا اعتراف کیا گیا۔
پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی ، چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا: امریکی کانگریس کی رپورٹامریکی رپورٹ میں اعتراف کیاگیا کہ 7 سے 10مئی کی 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پرفتح حاصل کی۔
ماہرین کے مطابق شواہد، رپورٹس اورعالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مقف کو سچ ثابت کررہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بھی کئی مرتبہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مارگرائے جانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول... بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم