معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے امریکی کمیشن رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرنے لگی۔
بھارت اپنی ہتک آمیز شکست کو چھپانے کیلئے پاکستان کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کی شکست کا اعتراف مودی حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن گیا ہے۔
امریکی کانگریس میں پیش کی گئی امریکہ- چین اکنامک اینڈ سیکیورٹی ریویو کمیشن رپورٹ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی ہے۔
امریکی کانگریس رپورٹ کے مطابق؛ 7سے10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی۔
بھارتی رافیل طیارے گرنے کے باوجود بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا مگر امریکی رپورٹ نے من گھڑت پروپیگنڈا کا پول کھول دیا، معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین عسکری حکمت عملی سے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر واضح برتری حاصل کی۔
شواہد، رپورٹس اور عالمی میڈیا معرکہ حق پر پاکستانی مؤقف کو سچ ثابت کر رہا ہے
عالمی جریدہ " ٹی آر ٹی " کے مطابق؛ امریکی کمیشن کی رپورٹ نے مئی میں ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عسکری فتح کا اعتراف کیا ہے۔
ٹی آر ٹی نے کہا کہ امریکی رپورٹ نے اعتراف کیا کہ7 سے 10مئی کی چار روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت پر فتح حاصل کی، امریکی صدر ٹرمپ بھی بارہا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا برملا اعتراف کرچکے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے ہتھیاروں کے موثر استعمال سے بھارت کو شکست دی ، شکست خوردہ مودی پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کے باعث پہلے بھی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا کرچکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان نے معرکہ حق
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔