Nawaiwaqt:
2025-11-20@09:23:06 GMT

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ سعودی عرب میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی سب سے طویل تھرو کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔ دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کامیابیوں کے بعد گیمز 2025 میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے، جن میں ایک گولڈ، ایک سلور اور باکسنگ میں حاصل کیے گئے دو برانز میڈلز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی پاکستانی جیولین ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی جیولین ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ارشد ندیم کے گولڈ اور محمد یاسر کے سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جیولین کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے آج  پھر ہر پاکستانی  کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔

محسن نقوی کے کہا کہ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

Alhamdulillah, grateful to bring home another gold for Pakistan! Still working hard to get back to 100% after surgery, but the hunger to win remains! More to come in the next tournaments, Insha'Allah! pic.twitter.com/oJPh5Jtg5d

— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 19, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
  • وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی پاکستانی جیولین ٹیم کو تمغے جیتنے پر مبارکباد
  • ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان
  • ’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
  • ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا 
  • ارشد ندیم نے اسلامک یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل