چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس نایاب جانور کو آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہوگئے ہیں۔

محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی تیندوے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کے لیے کام کر رہی ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے کی بقا کے لیے مقامی تعاون نہایت اہم ہے۔

Rare Sighting Alert
Snow Leopard Spotted Near Homes in #Chitral’s Garam Chashma????
These elusive ghosts of the mountains are venturing closer to human settlements.

A gentle reminder: our majestic wildlife is fragile, let’s protect their home!????#SnowLeopard #WildlifeConservation pic.twitter.com/zBO8G6xCGA

— Snow Leopard Foundation (@SLF_PAK) November 20, 2025

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے مقامی طور پر سیکیور موبائل فون تیار کرلیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ،میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار کرلیاگیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئےتیارکیاگیا۔

 موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئےگئے ہیں،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکےگی،این ٹی سی کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سےہونےوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسرےسیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر

ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نےسیکیور فون پر رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کردی،علی فرحان نےکہاپائیلٹ پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طورپر10 سیکیور موبائل فون تیار کئے،مزید سیکیور موبائل فونز بنانےکیلئےفنڈنگ درکار ہوگی،واٹس ایپ کمیونیکیشن محفوظ نہیں۔واٹس ایپ فراہم کرنے والےاسے سن سکتے ہیں،چاہتےحکومتی شخصیات اورآفیشلز کی باہمی کمیونیکیشن کہیں مانیٹرنہ کی جاسکے،حالیہ پاک بھارت جنگ کےدوران واٹس ایپ کمیونیکیشن غیرمحفوظ ثابت ہوئی۔واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو دوسروں  تک پہنچ رہی تھی ،اس سے سبق سیکھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
  • رافیل کیوں گرے؟ ایشوریا کے مودی سے سوالات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • چلی میں برفانی طوفان کے باعث 5 غیر ملکی سیاح ہلاک
  • پاکستان نے مقامی طور پر سیکیور موبائل فون تیار کرلیا
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
  • پنجاب کی شان نایاب نسل کے اڑیال کی تعداد میں بتدریج اضافہ
  • سویڈن؛ خاتون کے رولر کوسٹر سے گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • عراقی سرزمین پر PKK عناصر کی موجودگی ناقابل قبول ہے، بغداد