پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہےکہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو  بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی خیر منائیں کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ اس سے بھی برا ہونے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو شرم نہیں آتی، اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر آتے ہو اور پھر باہر کے ملکوں کو برا کہتے ہو، پھر بڑے اقدار کی باتیں کرتے ہو، تم سب کو شرم آنی چاہیے۔مشی نے کہا والدین کتنے دن تک زندہ رہتے ہیں؟ ان لوگوں نے تمہیں اپنا سب دیا لیکن تم لوگ اتنے بے حس کہ انہیں خود سے دور کردیتے ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اپنے والدین کو

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟