خیرپور، کچے میں 2 قبائل میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں اچانک دونوں قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
فائرنگ سے ایک قبائل کے تین افراد جبکہ دوسرے قبائل کا ایک شخص مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کے مطابق
پڑھیں:
سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد
لاہور کے علاقے ملت پارک میں سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں استاد نے سبق یاد نہ ہونے پر 10 سالہ بچے آیان شہروز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بچے نے گھر جاکر اپنے ساتھ ہونے والی مار پیٹ سے آگاہ کیا تو دادی مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچی اور پولیس نے دادی کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔
ایف آئی آر کے مطابق سبق یاد نہ ہونے پر استاد نے آیان کو پلاسٹک کے پائپ سے بری طرح سے مارا جس کی وجہ سے اُس کی پیٹ اور جسم کے دیگر حصوں پر نشانات پڑ گئے۔
مقدمہ اندراج کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
فیصل کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں، بچوں، خواتین کے خلاف جرائم پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔