روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں: یوکرینی صدر زیلنسکی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
یوکرین (ویب ڈیسک) صدر ولودیمر زیلنسکی نے کہا کہ کل مغربی یوکرین میں روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں۔
یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا ہے کہ ٹرنوپول پر کل کے روسی حملے میں 3 بچوں سمیت26 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔