بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا بڑا ’ یوٹرن‘
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں جذباتی اور جسمانی دھوکہ دہی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جذباتی دھوکہ جسمانی دھوکے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔
ایک انٹرویو میں جب سنیتا سے پوچھا گیا کہ جذباتی دھوکہ اور جسمانی دھوکہ میں کون سا زیادہ نقصان دہ ہے، تو انہوں نے کہا جذباتی دھوکہ۔ کیونکہ آپ کسی انسان سے جذباتی طور پر محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ میں بہت جذباتی ہوں۔ میں گووندا سے اپنی موت تک محبت کرتی ہوں۔ اگر مجھے جذباتی طور پر کوئی دھوکہ دے، چاہے وہ میرے بچے ہوں یا شوہر، مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام
سنیتا نے جسمانی دھوکہ کے بارے میں بھی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بالکل درست نہیں ہے۔ یہ دونوں چیزیں کرنا مناسب نہیں۔ ہمارے والدین نے ہمیں ایسے اخلاق سکھائے ہیں کہ دھوکہ دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج کل سماج میں دھوکہ دہی کو معمول سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ معروف بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ سنیتا آہوجا نے شوہر پر بے وفائی، ظلم و ستم اور رشتے سے کنارہ کشی جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سنیل شیٹی سابق سپر اسٹار گووندا سے ناراض
ذرائع کے مطابق، سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی دفعہ 13(1)(i) (ia)، اور (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے اداکار گوندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنیتا باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سنیتا آہوجا گووندا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سنیتا ا ہوجا گووندا سنیتا ا ہوجا
پڑھیں:
فواد خان نے سال 2025 کو تنقید کا سال قرار دیدیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار فواد خان نے پہلے ویب سیریز برزخ، پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فلم عبیر گلال کا ریلیز ہونا اور اس پر فواد کی خاموشی اور اب پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید پر بلآخر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں رواں سال کو تنقیدوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، تنقید میں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کسی پر کیچڑ اُچھال رہے ہوں۔
حال ہی میں اداکار و گلوکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میزبان کے ساتھ ساتھ پروگرام میں موجود شرکا کے سوالوں کا بھی جواب دے دیا۔
دوران شو شرکاء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار و گلوکار نے کہا کہ آپ تنقید کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپ کی رائے ہوسکتی ہے، ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔ آپ تنقید بھی کرسکتے ہیں اگر تنقید برائے اصلاح ہو تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فواد خان نے مزید کہا کہ 2025 کا سال بیک ٹو بیک تنقید کا تھا، اس سال مجھ پر کوئی مثبت تنقید نہیں آئی، اب تنقید پر ردعمل اس لیے نہیں دیتا کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، صرف شور مچنا ہے، کوئی کام کی بات سامنے نہیں آئے گی۔ میری خواہش ہے کہ ہم آپس میں لڑنا بند کر دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر لوگ نہیں کرتے لیکن پھر بھی تنقید اپنی جگہ لیکن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بند کر دینا چاہیے، جو تنقید کرتے ہیں وہ اپنی جگہ درست ہیں، ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، یہ صرف پاکستان میں نہیں ہے، لوگ اختلاف کرسکتے ہیں۔