ٹیکنالوجی کمپنی وائپر نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی وائپر ٹیکنالوجی نے اپنی اسمبلنگ آپریشنز کو لاہور تک توسیع دے دی ہے، جس سے ملکی سطح پر کمپیوٹرز کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہو گئی ہے۔ کمپنی کی یہ توسیع پاکستان کو علاقائی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔وائپر جسے آئی ڈی سی 2025 کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پی سی برانڈ قرار دیا گیا، اب لاہور کے نئے پلانٹ کے ذریعے شمالی علاقوں میں تیز تر مصنوعات کی فراہمی اور بہتر سروس کوریج فراہم کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ نیا پلانٹ نہ صرف ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور اے آئی پی سی کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ سینکڑوں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ اس کیساتھ ساتھ اسمبلنگ، تحقیق و ترقی (R&D)، مارکیٹنگ، پیکیجنگ اور سروس سپورٹ جیسے شعبے بھی مزید فروغ پائیں گے۔وائپر کی یہ توسیع پاکستان میں درآمدی انحصار کم کرنے، قیمتی زرمبادلہ بچانے اور مقامی صنعتی پیداوار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس موقع پر کمپنی کے سربراہ خوشنود آفتاب نے کہا ہے کہ لاہور پلانٹ کی شروعات پاکستان کے ڈیجیٹل خود انحصاری اور صنعتی ترقی کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہے، جو مستقبل میں ملک کو کمپیوٹر پیداوار اور برآمدات کا علاقائی مرکز بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس ، دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔
یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔
ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔
ایلون مسک نے جیف بیزوس کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے طنزاً کیپشن لکھا کاپی اور ساتھ ہی ایک بلی کی ایموجی بھی ڈالی۔
یعنی ایلون مسک نے اپنے کاروباری حریف جیف بیزوس کو ’کاپی کیٹ‘ قرار دینے کی کوشش کی ہے اور وہ ایسا پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔
حال ہی میں جیف بیزوس کی کمپنی ایمازون نے انٹرنیٹ بیمنگ سیٹلائٹ منصوبہ بھی شروع کیا اور ساتھ ہی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی کمپنی زوکس بھی خریدی۔
خیال رہے کہ ان دونوں ہی شعبوں میں ایلون مسک پہلے سے کامیاب بزنس کر رہے ہیں اور جیف بیزوس کو ایسا کرنے پر چربہ ساز کہہ دیا تھا۔
دوسری جانب جیب بیزوس ہمیشہ ہی ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کرتے آئے ہیں کہ کاروبار کسی کی میراث نہیں۔
جیف بیزوس نے ایک بار یہ بھی کہا تھا کہ میں جو انقلاب لایا ہوں اس کا ’’سطحی ذہن‘‘ رکھنے والے سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
اگر ان دونوں شخصیات کے درمیان مقابلہ صحت مندانہ اور مسابقت مثبت ہو تو صارفین کو ہوش اُڑا دینے والی نئی ٹیکنالوجی کا تحفہ مل سکتا ہے۔