چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سینئر افسران نے خصوصی شرکت کی۔
ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں، پارکس، صفائی، واٹر سپلائی اور دیگر سہولیات کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہری سہولیات کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری کے نئے ماڈلز اور آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا اور بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جدید سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے صفائی کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے شہری و دیہی اسلام آباد میں یکساں طور پر مثر اور مربوط صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں مزید بتایا گیا کہ شہر بھر کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح بڑھتی ہوئی شہری اور انتظامی ضروریات کے پیش نظر پرائیویٹ سیکٹر کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، انوائرمنٹ اور کمیونٹی سروسز میں شامل کیا جارہا ہے۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے سروس ڈیلیوری میں بہتری ، شفافیت، وقت کی پابندی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن ہوگا۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شہری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عصر حاضر کی سروس ڈیلیوری تقاضوں کو اپنانا انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نفاذ سے موجودہ ملازمین کی ملازمت ہرگز اثر انداز نہ ہوگی۔ ملاقات میں شہر کے تمام سیکٹرز، دیہی علاقوں اور مضافات میں یکساں معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع پلان پراتفاق کیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول... سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔