کوئٹہ، 20 گھنٹے بحال رہنے کے بعد انٹرنیٹ سروسز دوبارہ بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند تھے، گزشتہ روز انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا گیا، تاہم 20 گھنٹے گزرنے کے بعد انٹرنیٹ سروسز کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو 20 گھنٹوں کے لئے بحال رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند تھے، گزشتہ روز انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا گیا، تاہم 20 گھنٹے گزرنے کے بعد انٹرنیٹ سروسز کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے اس سے قبل سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرنیٹ سروسز مزید معطل رہ سکتے ہیں۔ دوسری جانب عوام الناس کی جانب سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ آنلائن کاروبار سے وابستہ افراد، طلباء اور دیگر افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم حکومت عوامی رائے سے بے نیاز نظر آ رہی ہے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ داخلہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ اب ان کا کام صرف عوام کو تکلیف پہنچانا رہ گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروسز کو کے بعد
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو
ایک بار نہیں 2 بار ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے تحتچوری کیا ،اب کہہ سکتا ہوں ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا
کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے،سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ایک بار نہیں 2 بار آزاد کشمیر میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ماضی میں جو فیصلے ہوئے اس سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، اب کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا،کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل پر مظفرآباد اور سری نگر میں بھی احتجاج ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بتایا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، پیپپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا تھا۔ چیٔرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا، آپ نے اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا، جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں، کشمیر کے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کو بھی دیکھ رہے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں، فیصل راٹھور کے اختیار میں عوامی مسائل وہ حل کریں، آپ نے عوام سے کیے وعدے پورا کرنے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدوجہد کرنا پڑتی ہے، اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا اسٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے۔ بھارت منہ چھپا رہا ہے دنیا سے، بھارت کس سے بات کرے گا، امریکا سے لے دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے 7 جہاز گرے تھے، بھارت پاکستان اور کشمیر کا جو بھائی چارہ ہے اسے نقصان پہنچاتا ہے۔ چیٔرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی اپنا منہ دنیا سے چھپا رہا ہے، دنیا کا کوئی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔