عالمی یومِ اطفال پر خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہماری قوم کا روشن مستقبل اور سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کے حقوق، حفاظت اور تعلیم کا یقینی حصول ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس سال بچوں کا عالمی دن My Day My Rights کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تشدد، استحصال اور امتیاز سے پاک محفوظ ماحول ہی بچوں کی بہترین نشوونما کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ اطفال نہ صرف بچوں کے مسائل اجاگر کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اُن کی بہبود کے لیے نئے عزم اور اجتماعی کوششوں کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالمی یوم بچوں کے کے لیے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ

ایس آئی ایف سی کی جامع حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرۂ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔

آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کے باعث 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوا جبکہ ڈیجیٹل رسائی میں اضافے کے باعث 250 سے زیادہ شہروں اور 30 فیصد قصبوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے آغاز کا طریقۂ کار مزید تیز، آسان اور شفاف بنا دیا۔ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی سے پاکستان کاروباری توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  • عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور
  • عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام
  • لاہور: اے پی این ایس کے وفد کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ چھوٹی تصاویر میں جسارت کے سی اواو سید طاہر اکبر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور اے پی این ایس کے صدرسینیٹرسرمد علی کو جسارت کا خصوصی مجلہ پیش کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز
  • سندھ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے جاری آرڈیننس چیلنج
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ