امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
ٹیکساس (آئی پی ایس) ٹیکساس میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے گورنر گریگ ایبٹ کی جانب سے مبینہ شرعی عدالتوں کی تحقیقات کے حکم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر غیر آئینی حملہ قرار دیا ہے۔
سی اے آئی آر نے شمالی ٹیکساس میں اسلامی ٹریبیونلز کے بارے میں گورنر کے دعووں کو بے بنیاد سازشی نظریات قرار دیا۔ ایک ممتاز مسلم شہری حقوق کی تنظیم نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کی حالیہ ہدایت کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے ریاست میں کام کرنے والی “شرعی عدالتوں” کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سی اے آئی آر نے ٹیکساس گورنر کے مطالبے کو مذہبی آزادی پر ایک غیر آئینی حملہ قرار دیا ہے جس کی جڑ مسلم مخالف سازشی نظریات کی بنیاد پر ہے۔
سی اے آئی آر نے ایک تفصیلی بیان جاری کیا جس میں دلیل دی گئی کہ شرعی قوانین کی عدالتوں پر حملہ یہودی یا کیتھولک قوانین پر پابندی لگانے کے مترادف ہوگی۔ ادارے نے پہلی ترمیم کے ذریعے محفوظ بنیادی مذہبی حقوق پر “براہ راست حملہ” قرار دیا ہے۔
تنظیم نے گورنر ایبٹ پر “پہلی ترمیم کو نظر انداز کرنے” اور اسرائیلی حکومت کو تنقید سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے “ٹیکساس کے مسلمانوں کے ساتھ نفرت” کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر پولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن اختر کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک جسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شرعی عدالتوں
پڑھیں:
شدید دھند کی وجہ سے پشاور موٹر وے بند
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون بند کردی گئی ہے، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند کر دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون بند کردی گئی ہے، موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔