پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفعہ 144 کے
پڑھیں:
غیر ملکی ہیکرز کا پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈیٹا پر سائبر حملہ
فائل فوٹو
غیر ملکی ہیکرز کی جانب سے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے سائبر حملےکو ناکام بنادیا۔
ترجمان کے مطابق سائبر اٹیک سے محفوظ رہنے کے لیے پلان موجود تھا جسے بروقت عمل میں لایا گیا، پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس محفوظ ہیں۔