شیعہ ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اپنے مذمتی بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو محب وطن شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے ٹارگٹ کلنگ
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔