ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرۂ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔
آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کے باعث 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوا جبکہ ڈیجیٹل رسائی میں اضافے کے باعث 250 سے زیادہ شہروں اور 30 فیصد قصبوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔
ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے آغاز کا طریقۂ کار مزید تیز، آسان اور شفاف بنا دیا۔ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی سے پاکستان کاروباری توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران 2342 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے میں 3.84 ارب شیئرز کے سودے 177 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 433 ارب روپے ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2342 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 935 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4915 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 118 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 203 رہی۔ بازار حصص میں ایک ہفتے میں 3.84 ارب شیئرز کے سودے 177 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 433 ارب روپے ہوگئی۔