پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-11
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کیلیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سرمایہ کاری نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔