وزیراعلیٰ کی غیرملکی سفراء سے ملاقات‘ مختلف منصوبوں پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمعہ کے روز اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہنگری، فرانس، ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفراء سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع، ورثے کے تحفظ اور صوبے میں سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، سیکرٹری وزیراعلیٰ عبدالرحیم شیخ، سینئر سفارت کار، قونصل جنرل اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے پانی کی صفائی، ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے، ماحولیات اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بات چیت کی۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈورا گنزبرگر اور اعزازی قونصل جنرل مخدوم عمر شہریار بھی موجود تھے۔ دونوں جانب قدیم آثار اور ثقافتی ورثے کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں موئن جو دڑو، مکلی، چوکنڈی کے قبرستان اور وادی سندھ کے دیگر قدیم تہذیبی مقامات شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے لوگ پانچ ہزار سالہ قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے وارث ہیں۔ ہمارا ورثہ انسانی تاریخ کی جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے سندھ کی شناخت کو امن کی سرزمین قرار دیا جو صوفی بزرگوں کی تعلیمات سے تشکیل پائی جنہوں نے محبت، ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف مذاہب کے لوگ صدیوں سے احترام اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔ دونوں جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بات چیت ہوئی اور تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تعاون میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پر غور کیا گیا۔ ہنگری کے سفیر نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی سی بی کی 2 نئی فرنچائز ٹیموں کے لیے تخمینہ کاری مکمل، سرمایہ کاروں کے لیے مواقع فراہم
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔
اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی
خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted
Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025
پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ کاری کے طریقہ کار کو واضح طور پر سمجھانے کے لیے فرنچائز کے نمائندگان اور آزاد تخمینہ کار کے درمیان اجتماعی اور انفرادی ملاقاتیں بھی منعقد کی ہیں۔
ان اجلاسوں میں فرنچائزز کو موقع ملے گا کہ وہ تخمینہ کاری کے طریقہ کار کا جائزہ لیں اور کسی بھی سوال یا وضاحت پر بات کریں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے: 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، لیگ 8 ٹیمیں کھیلیں گی
پی سی بی نے 2 نئے پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کے تخمینہ کاری کی رپورٹس بھی حاصل کر لی ہیں اور ان کی فروخت کے لیے ٹینڈر کے عمل کو جلد ہی باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔
دلچسپی رکھنے والے افراد یا سرمایہ کار درج ذیل شہروں کے ناموں میں سے اپنی فرنچائز منتخب کر سکتے ہیں: حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی سطح کے میچز کرانے کا مطالبہ کردیا
پی سی بی اس بات کا عزم رکھتا ہے کہ وہ تمام پی ایس ایل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منصفانہ، شفاف اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری قائم رکھے گا۔
’۔۔۔ کیونکہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں ایک اہم کردار ادا کرتی رہتی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیک ہولڈرز پاکستان پی ایس ایل تجارتی اثاثوں تجدیدی پیشکش تخمینہ کار فرنچائز کرکٹ