اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف سکس ٹو کا ساتواں کانووکیشن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہو، جس میں 2015 سے 2024 تک کی گریجویٹ ہونے والی طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز، شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترتھے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی، وائس پرنسپلز مس اسما مقبول نیازی، مس تسنیم کوثر اور ہیڈ مسٹریس مس ارم عزیز، رفعت سلطانہ،اساتذہ اور والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی نے کالج کی 42 سالہ تعلیمی ترقی اور جدید سہولیات، ہائی امپیکٹ لیب، کوڈنگ اور گوگل لیب، اسمارٹ بورڈز، کروم بکس اور میتھ لیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج نے ہمیشہ شاندار نتائج اور اعلی کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور وزارتِ وفاقی تعلیم کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور گریجویٹس کو ایمانداری، خدمت، کردار اور علم کے فروغ کا سفر جاری رکھنے کی تلقین کی۔مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے اپنے خطاب میں گریجویٹس اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی سے منسلک کالجز کی ایسی شاندار کارکردگی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے طالبات کو اعلی تعلیم اور بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ یہ کانووکیشن ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طالبات کو ”پاکستان کی خوش نصیب ترین بیٹیاں ” قرار دیا جنہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے طالبات کو جذبے، دیانت، ٹیم ورک اور عملی زندگی کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے والدین کی خدمت کا پیغام دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسب سے امیر فلپائنی ارب پتی نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر کی دولت کھو دی! بھارت کو جنگ میں زوردار تھپڑ رسید کیا، معاشی میدان میں بھی فتح ملے گی: وزیراعظم سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر پولیس سے جعلی مقدمے، بچیاں، عورت اغوا کرانا کہاں کا انصاف ہے؟ جسٹس محسن اخترCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔