ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے غریب، مزدور، کسان اپنا پسینہ بہاکر شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، روزمرہ استعمال ہونی والی اشیاء پر ٹیکس ختم اور انہیں سستا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب عوام کا استحصال بند کیا جائے، مایوسیوں کو ختم کرنے کیلئے عوام کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، عوام کے حقوق کا استحصال ہورہا ہے، روزگار ہے نہ ہی تعلیم و صحت غریب کو میسر ہے، جمہوری حکومت میں عوام کو ریلیف نہ ملنا جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے، جمہوریت اور ملک کا آئین عوام کو حقوق دینے یکساں تعلیم و صحت اور معاشی آسانی دیتا ہے، ٹیکس دینے سے کوئی بھی انکاری نہیں ہے ملک ٹیکسوں سے ہی چلتے اور ترقی کرتے ہیں، بجلی، گیسکے بلوں اور پیٹرول پر بے جا ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ غریبوں کے حقوق کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور مثبت حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دینگے، حکومتی منفی پالیسی جس سے غریب پر مشکلات آتی ہوں ایسی پالیسیوں کا ساتھ نہیں دینگے، قانون وانصاف کی بالادستی کے ذریعے ہی دہشتگرد و جرائم پیشہ عناصر کو کمزور کیا جاسکتا ہے، انتہاپسندی اور دہشتگردی پاکستان کے دشمنوں کا ہتھیار ہے جس کے ذریعے و ملک میں انتشار پھیلا کر بدامنی کرنا چاہتے ہیں، ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اتحاد و یکجہتی کی قوت اور شعور سے اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو زمین بوس کردینگے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوام کو

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار