Al Qamar Online:
2025-11-14@05:05:58 GMT

مدینہ منورہ نے ایک اور اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

مدینہ منورہ نے ایک اور اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا

مدینہ منورہ نے پائیدار ترقی کا شنگھائی گلوبل ایوارڈ جیت لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ اور سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے پائیدار ترقی کے میدان میں ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرتے ہوئے شنگھائی گلوبل ایوارڈ برائے پائیدار ترقی کے تیسرے ایڈیشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایوارڈ مدینہ کی شہری اختراع، پائیداری اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف ہے۔

یہ ایوارڈ اس بات کی علامت ہے کہ مدینہ منورہ نے شہری ترقی کے لیے ایک متوازن قومی ماڈل اپنایا ہے۔ اس ماڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شہریوں کی ضروریات اور معیارِ زندگی کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے، یعنی ترقی کا عمل صرف عمارتوں یا ڈھانچوں تک محدود نہیں، بلکہ اس کا مقصد لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ اور یہ ماڈل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال، ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔

مدینہ منورہ کے میئر فہد بن محمد البلیہشی کا کہنا ہے کہ مدینہ اب پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی سطح پر عملی شکل دینے میں دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہر نے ایسا نظام قائم کیا ہے جو شہریوں کی شمولیت کو ترجیح دیتا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اربن ڈیٹا پلیٹ فارم ’’منارا‘‘، پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ’’مدینہ بسیز‘‘، وادی العقیق ماحولیاتی بحالی منصوبہ قابلِ ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی گلوبل ایوارڈ پائیدار ترقی کے اہداف میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شہروں کو دیا جاتا ہے۔ اس کے تیسرے ایڈیشن میں 33 ممالک کے 58 شہروں نے شرکت کی، جب کہ نتائج کا اعلان کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پائیدار ترقی کے گلوبل ایوارڈ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی سے ملاقات کے دوران سوینئر پیش کیا جارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251113-08-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سچل پولیس کا سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہمراہ مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن
  • مدینہ منورہ نے اہم گلوبل ایوارڈ جیت لیا ہے
  • ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی سے ملاقات کے دوران سوینئر پیش کیا جارہاہے
  • وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئےآف شور بلاکس ایوارڈ کردیے
  • میزان بینک کیلیے لارج سائز بینک کیٹگری میں سال کے بہترین بینک کا ایوارڈ
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، شرجیل میمن
  • دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پائیدار پالیسی ضروری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے: شرجیل میمن