اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں رات گئے ہلچل دیکھی گئی جہاں وفاقی دارالحکومت کے آئی جی اور چیف کمشنر بھی وہاں پہنچے اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی رات گئے ہائی کورٹ میں موجود تھے جہاں آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر آئے اور چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان حلف اٹھانے کے بعد باقی ججوں سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کے ججوں کی حلف برداری تقریب کے لیے ہائی کورٹ کی عمارت میں انتظامات جاری ہیں تاہم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور رجسٹرار ہائی کورٹ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا اور وفاقی وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرمملکت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیے گئے اور مذکورہ ترامیم آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس سے آئینی جمہوریت پر کاری ضرب قرار دیا اور اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے اور ساتھ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی آئینی عدالت ہائی کورٹ چیف جسٹس اور چیف

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کافیصلہ سنانے والے سیشن جج ناصر جاوید رانا کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے سیشن جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی 2004کی آبزرویشن پر سیشن جج ناصرجاوید راناکی تعیناتی چیلنج کی۔اس پر جسٹس سرفراز نے کہا کہ 22 سال بعد معاملہ عدالت لانے سےآپ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، اجازت نہیں دےس کتاکہ جب مرضی ہو درخواست دائرکردیں جب مرضی ہو نہ کریں۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹائم بارڈ کی بات الگ ہے، معاملہ اکتوبر 2025 میں میڈیا پر ہائی لائٹ ہوا، ایک چیز جو غیرقانونی ہے تو اسے ہائی لائٹ کیا، ریکارڈ موجود ہے، ناصر جاوید رانا سیشن جج سےمتعلق سپریم کورٹ کے واضح آرڈر ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے دلائل سن لیے، ہم اس پر آرڈر جاری کردیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست کےقابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز ٹیکس امور کے کیسز تک محدود
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر،ٹیم منیجرسے ملاقات،مہمان ٹیم دورہ مکمل کرے گی
  • اسلام آباد میں ججز تعیناتی کیلئے ایگزیکٹیو کی عدلیہ سے مشاورت لازمی قرار
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو
  • محسن نقوی کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ