data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا،  طیارہ مظاہرے کے دوران کرتب دکھاتے ہوئے اچانک زمین بوس ہو گیا اور جل کر خاکستر ہو گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہاکہ  تیجس  طیارے کی مجموعی کھیپ 83 یونٹس پر مشتمل ہے، جس کی مالیت 45,696 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے،  اس کے حساب سے ہر ایک طیارے کی قیمت تقریباً 550 کروڑ روپے ہے جو بھارت کے دیگر موجودہ لڑاکا طیاروں سے نمایاں زیادہ ہے۔

تیجس طیارہ بھارت کا پہلا مکمل طور پر دیسی ساختہ لڑاکا ہے، جس کا 50 فیصد سے زائد حصہ بھارت میں تیار کیا گیا ہے،  اس طیارے کی تیاری کئی دہائیوں تک تاخیر اور تکنیکی مشکلات کی شکار رہی، جس کی وجہ پیشہ ورانہ مہارت اور ضروری صلاحیتوں کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل منموہن بہادر کے مطابق اس منصوبے کی بنیاد سنہ 1983 میں رکھی گئی تھی، اور اس وقت سے لے کر اب تک کئی بار دعوے کیے گئے کہ طیارہ تیار ہو گیا ہے، لیکن عملی طور پر یہ منصوبہ بار بار تاخیر اور تکنیکی مسائل کا شکار رہا۔

بھارتی فضائیہ کے دعوے کے مطابق یہ طیارہ ہلکا، جدید ریڈار سے لیس اور 52 ہزار فٹ کی بلندی پر آواز کی رفتار سے 1.

8 گنا زیادہ تیز رفتاری کے قابل ہے، دبئی ایئر شو میں ہونے والے اس حادثے نے اس دعوے کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا اور بھارت کے لیے مالی نقصان کے ساتھ عالمی سطح پر سبکی کا سبب بھی بنا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہو گیا

پڑھیں:

بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا

دبئی ایئر شو کے دوران جمعے کو مشق کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی ساختہ لائٹ لڑاکا ایئرکرافٹ تیجس جس کے گرنے کے آخری لمحات کے مناظر زمین پر موجود متعدد افراد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جہاز کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جہاں گیا کہ انہیں پائلٹ کے ایجیکشن (جہاز سے کودنے، باہر نکلے) کے آثار نظر نہیں آئے۔

حادثے کا شکار ہونے والا تیجس طیارہ تامل ناڈو کے سُلور ایئر بیس کی اسکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا اور سنہ 2016 سے سروس میں تھا۔

چھوٹے جنگی طیارے کے پائلٹ نے لوپ منوورنگ کی کوشش کی جس میں طیارہ عمودی دائرے میں اوپر جاتا ہے لیکن چند سیکنڈ میں ہی وہ بلندی حاصل کرنے سے قبل زمین سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے فوراً بعد جائے حادثہ سے دھوئیں کا بڑا بادل اٹھا۔

واضح رہے کہ لوپ منوور کرنا ایک فضائی کرتب ہے جس میں طیارہ سیدھا آگے بڑھتے ہوئے اچانک اوپر کی طرف چڑھتا ہے اور پھر ہوا میں ایک بڑا سا دائرہ بناتا ہے اور آخر میں دوبارہ اسی سمت میں سیدھا ہو کر آ جاتا ہے یعنی وہ آسمان میں پورا گول چکر لگا کر اپنے راستے پر واپس آ جاتا ہے۔ یہ منوورنگ ایئر شو میں مہارت دکھانے اور جنگی حالات میں پوزیشن تبدیل کرنے کے لیے کی جاتی ہے لیکن اگر رفتار یا اونچائی مناسب نہ ہو اور طیارہ لوپ مکمل نہ کر پائے اور حادثہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: 2 سال میں 2 کریش، تیجاس طیارے کی پروڈکشن ناقص کیوں؟

دیسی ساختہ طیارے کی پرواز پر خوشی کا اظہار کرنے والے ایئر شو کے حاظرین اچانک پیش آنے والے اس حادثے کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔

A Tejas fighter has crashed during a display at Dubai air show. Awaiting info on pilot. pic.twitter.com/YT4DgLhXMr

— Angad Singh (@zone5aviation) November 21, 2025

رپورٹس کے مطابق طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں پائلٹ کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی نااہلی پھر سامنے آگئی، طیاروں میں موجود سنگین فنی خرابیاں چھپائی نہ جا سکیں

حال ہی میں روسی ساختہ مگ 21 طیاروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد تیجس طیارے بھارتی فضائیہ کے اگلے اہم جنگی جہازوں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
  • دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ تباہ، بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • دبئی ایئر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، مودی سرکار ایک بار پر عالمی سطح پر رسوا
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ
  • دبئی ائر شو میں بھارت کی سبکی‘ لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی وڈیو وائرل