بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد:
دبئی ایئر شو میں کریش بھارتی جنگی طیارے تیجس کی ممکنہ تکنیکی نقائص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہائی جی منووَر میں اسٹرکچرل فیلیئر، مسلسل جی لوڈ کے دوران وِنگ اسپار میں دراڑ یا لیمینیٹ کا اُکھڑ جانا، ٹیل پلین یا ایلیویٹر کی ساختی ناکامی، ڈھیلے ہِنجز یا گھِسے بیئرنگ کی وجہ سے کنٹرول سرفیس کا ہلنا،کنٹرول سسٹم کی ناکامی، لینکج ٹوٹنے سے ایلیرون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹ جانا، ہائیڈرولک فیلئر جس سے کنٹرول کا جواب غیر متوازن یا مکمل غائب ہو جائے تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔
ماہرین کے مطابق انجن یا پاور پلانٹ کی خرابی، ورٹیکل چڑھائی کے دوران اچانک انجن جام ہونا، جس سے اسٹال اور اسپن ہو جائے، منفی جی پر فیول پِک اپ صحیح نہ ہونے سے فیول کی کمی، پروپیلر گورنر میں خرابی آجائے جس سے آر پی ایم حد سے زیادہ بڑھ جائے، ٹرِم یا اسٹیبلٹی سسٹم میں خرابی ہو، رَن اوے ٹرِم جو منووَر کے دوران ناک کو اوپر یا نیچے دھکیل دے، جدید ائیروبٹک جیٹس میں آٹو اسٹیبلٹی سسٹم کی خرابی، فلائٹ کنٹرول سرفیس کا ٹوٹ کر الگ ہوجانا، بولٹ فیل ہونے سے ایلیرون یا ایلیویٹر کا الگ ہو جانا، زیادہ ہوا کے دباؤ میں روڈر کا ہِنج لائن سے نکل جانا تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔
ماہرین نے رائے دی ہے کہ انسٹرومنٹیشن فیلئر جس سے طیارہ کی حالت کا غلط اندازہ ہو، سخت منووَر کے دوران ایٹیٹیوڈ انڈیکیٹر یا ہورائزن جائرو کا خراب ہونا، ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر کی بندش سے ڈائیو میں اوور اسپیڈ ہو جانا، فیول یا آئل سسٹم کی خرابی، زیادہ زاویے پر اُڑتے وقت آئل پریشر کم ہونا اور انجن بند ہونا، ویپر لاک یا فیول پمپ فیل ہونے سے انجن کا اچانک بند ہونا، الیکٹریکل سسٹم کی ناکامی، ڈبل بس فیلئر جس سے الیکٹرانک اگنیشن یا فیڈیک بند ہو جائے، ایونکس فیل ہوجانا جو فلائی بائی وائر اسٹیبلٹی کو کنٹرول کرتی ہے، پروپیلر یا روٹر سسٹم کی خرابی ہو، پروپ بلیڈ کے روٹ میں دراڑ ہو جس سے عدم توازن آجائے یا بلیڈ ٹوٹ کر نکل جائے تو طیارہ تباہ ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ کانسٹنٹ اسپیڈ پروپ کا بے قابو ہو جانا جس سے تھرسٹ کنٹرول ختم ہو جائے، ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر، ہائی اسپیڈ پل آؤٹ میں شاک سے کنٹرول سرفیس کا اسٹال ہو جانا، کینوپی کا الگ ہو جانا، جس سے اچانک ڈریگ اور عدم استحکام پیدا ہو جائے، یہ بھی طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی خرابی کے دوران ہو جانا سسٹم کی ہو جائے تیجس کی
پڑھیں:
بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
دبئی ایئر شو کے دوران جمعے کو مشق کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی ساختہ لائٹ لڑاکا ایئرکرافٹ تیجس جس کے گرنے کے آخری لمحات کے مناظر زمین پر موجود متعدد افراد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
جہاز کے آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جہاں گیا کہ انہیں پائلٹ کے ایجیکشن (جہاز سے کودنے، باہر نکلے) کے آثار نظر نہیں آئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا تیجس طیارہ تامل ناڈو کے سُلور ایئر بیس کی اسکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا اور سنہ 2016 سے سروس میں تھا۔
چھوٹے جنگی طیارے کے پائلٹ نے لوپ منوورنگ کی کوشش کی جس میں طیارہ عمودی دائرے میں اوپر جاتا ہے لیکن چند سیکنڈ میں ہی وہ بلندی حاصل کرنے سے قبل زمین سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے فوراً بعد جائے حادثہ سے دھوئیں کا بڑا بادل اٹھا۔
واضح رہے کہ لوپ منوور کرنا ایک فضائی کرتب ہے جس میں طیارہ سیدھا آگے بڑھتے ہوئے اچانک اوپر کی طرف چڑھتا ہے اور پھر ہوا میں ایک بڑا سا دائرہ بناتا ہے اور آخر میں دوبارہ اسی سمت میں سیدھا ہو کر آ جاتا ہے یعنی وہ آسمان میں پورا گول چکر لگا کر اپنے راستے پر واپس آ جاتا ہے۔ یہ منوورنگ ایئر شو میں مہارت دکھانے اور جنگی حالات میں پوزیشن تبدیل کرنے کے لیے کی جاتی ہے لیکن اگر رفتار یا اونچائی مناسب نہ ہو اور طیارہ لوپ مکمل نہ کر پائے اور حادثہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیے: 2 سال میں 2 کریش، تیجاس طیارے کی پروڈکشن ناقص کیوں؟
دیسی ساختہ طیارے کی پرواز پر خوشی کا اظہار کرنے والے ایئر شو کے حاظرین اچانک پیش آنے والے اس حادثے کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔
A Tejas fighter has crashed during a display at Dubai air show. Awaiting info on pilot. pic.twitter.com/YT4DgLhXMr
— Angad Singh (@zone5aviation) November 21, 2025
رپورٹس کے مطابق طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حادثے میں پائلٹ کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی نااہلی پھر سامنے آگئی، طیاروں میں موجود سنگین فنی خرابیاں چھپائی نہ جا سکیں
حال ہی میں روسی ساختہ مگ 21 طیاروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد تیجس طیارے بھارتی فضائیہ کے اگلے اہم جنگی جہازوں کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئر شو