کچہری خودکش حملہ،ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
حملے کی ہدایت ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعیدالرحمان عرف داد اللہ نے دی
خوودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش اعتراف کرلی
انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں اسلام آباد کچہری حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سیل کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا نے دوران تفتیش اعتراف کرلیا۔ ساجد اللہ کا کہنا ہے کہ حملے کی ہدایت ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے کمانڈر سعیدالرحمان عرف داد اللہ نے دی۔سعید الرحمن چرمانگ، باجوڑ کا رہائشی اس وقت افغانستان میں مقیم ہے۔ ساجد اللہ عرف شینا کا مزید کہنا ہے کہ سعید الرحمان عرف داد اللہ باجوڑ کے علاقے نواگئی کے لیے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف ہے، سعید الرحمان نے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے خودکش حملہ کرانے کا کہا، حملے کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔داد اللہ نے ہی ساجد اللہ عرف شینا کو خودکش بمبار عثمان عرف ’’قاری“ کی تصاویر بھیجیں، ساجد اللہ عرف شینا کا کام خودکش بمبار عرفان عرف قاری کو پاکستان میں وصول کرنا تھا، خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شنواری قبیلے سے تھا۔ خودکش بمبار عثمان عرف قاری افغان صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین کا رہائشی تھا، خودکش بمبار افغانستان سے آیا تو ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔کمانڈر داد اللہ کی ہدایت پر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے اکھن بابا قبرستان پشاور سے خودکش جیکٹ لی، ساجد اللہ ہی خودکش جیکٹ اسلام آباد لایا اور دھماکے کے روز خودکش بمبار عثمان کو پہنائی۔ فتنہ الخوارج افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر رہنمائی کر رہی تھی۔ واقعے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا،آپریشنل کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکا ہے، تحقیقات جاری ہیں، مزید انکشافات اور گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ساجد اللہ عرف شینا داد اللہ ٹی ٹی پی
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچہری حملے کا سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا جسے راولپنڈی سے اور ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
شہرمیں ڈینگی بخار کے 34 نئے مریض رپورٹ
ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے سےقبل سہولت کار اورخودکش حملہ آور نے متعدد بارجوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا۔
واضح رہے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے جب کہ گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹرسائیکل رائیڈر کو گرفتار کیا۔
Ansa Awais Content Writer