اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد:(آئی پی ایس)
وفاقی دارالحکومت میں کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کرلیے گئے۔

دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کے لیے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلیگرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں خودکش حملہ کروانے کا کہا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

داد اللہ نے ساجد الله عرف ”شینا“ کو خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کی تصاویر بھیجیں تا کہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے۔ خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شنواری قبیلے سے تھا اور وہ اچین، ننگرہار افغانستان کا رہائشی تھا۔ خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان پہنچا تو ساجد الله عرف ”شینا“ نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔

افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی / فتنۃ الخوارج کے کمانڈر داد الله کی ہدایت پر ساجد الله عرف ”شینا“ نے اکھن بابا قبرستان پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا اور دھماکے کے روز ساجد الله نے خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کو خودکش جیکٹ پہنائی۔

تفتیش کے مطابق فتنۃ الخوارج /ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔ اس واقعے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے۔ آپریشنل کمانڈر اپنے 3 دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات و گرفتاریاں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکمل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حملے میں ملوث ٹی ٹی پی سیل کے 4 ارکان اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملے میں فتنہ الخوارج کے 4دہشتگرد ملوث تھے،افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت اس نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔

آپریشنل کمانڈر اپنے 3دہشتگردساتھیوں کے ساتھ گرفتار ہو چکا ہے،جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتارکرلیاگیا ،اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔ذرائع کے مطابق سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیاگیا،حملے سے قبل سہولت کار اور خودکش حملہ آور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کا جائزہ لیا،ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ہینڈلر اور سہولت کار دہشتگرد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے،سکیورٹی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شادی کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے، کاجول ، ٹوئنکل کے جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

 خیال رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12افراد شہید اور36زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پر دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کے معاون 4 دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار
  • اسلام آباد: کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری حملہ: بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر کون ؟
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار