لاہور:(نیوزڈیسک)مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان کے لیے اتحاد یگانگت کی علامت بن گیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امت مسلمہ کا نمائندہ ہے، ہفتہ کو بین الاقوامی سیشن میں 150 کے قریب غیرملکی مندوبین شریک ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت حتیٰ کہ حکومت بھی اتنا بڑا اجتماع نہیں کرسکتی، ہم خاندانی اجارہ داری اور اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والی جماعت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر مافیاؤں کا راج ہے جسے ختم کریں گے، پاکستان شہباز شریف، عمران خان، عاصم منیر یا آصف زرداری کا نام نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا نام پاکستان ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کارکنوں اور سامان کو چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ

پڑھیں:

ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع عام اس نظام کو بدلنے کی تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر لاہور پریس کلب افضال طالب، سیکرٹری زاہد عابد، اراکین گورننگ باڈی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ساجد ناموس بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے اگر عدل و انصاف کے دروازے بند کر دیے تو پھر عدالتیں چوکوں اور چوراہوں میں لگیں گی جس سے انارکی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں ہارس ٹریڈنگ سے بھی کوئی بڑی چیز آئے گی۔ ہم ان غیرجماعتی الیکشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طے کر لیا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی، مگر الیکشن اپنے نشان پر لڑے گی۔ 21تا 23نومبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ جمع ہوں گے اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ نظام کو بدلنے کی تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ممالک کے دو سو سے زائد نمائندہ وفود اجتماع عام میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا مینار پاکستان پر اجتماع عام، ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک
  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام امید کے نئے چراغ روشن کرے گا: حافظ نعیم
  • جاگیرداروں ‘وڈیروں اور مافیاز کے مسلط کردہ ظالمانہ نظام کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے‘حافظ نعیم الرحمن
  • مافیاز کے ظالمانہ نظام کوبرداشت نہیں کریں گے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک میں شفاف حکمرانی کو فروغ دے گی: حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کی تحریک ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی، حافظ نعیم
  • ترامیم کے بعد بھی حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے: حافظ نعیم